شہباز گل کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہو گی 

شہباز گل کی درخواست ضمانت پر آج سماعت ہو گی 

اسلام آباد: بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل کی درخواست ضمانت پر آج سیشن کورٹ میں سماعت ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے جبکہ شہباز گل کی جانب سے حفیظ اللہ شیخ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور ابتدائی دلائل دئیے تھے۔ 
واضح رہے کہ شہباز گل کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف مقدمہ بدنیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا اور میرے بیان کو توڑ مروڑ کر تقریر کا کچھ حصہ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا۔ 
درخواست میں کہا گیا کہ میں پروفیسر ہوں اور بیرون ملک درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، مقدمہ میں جو دفعات لگی ہیں وہ بنتی ہی نہیں، مجھے بدنیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا، عدالت سے درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں