عمران خان اور پرویز الٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی 

عمران خان اور پرویز الٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی 

راجن پور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور پرویز الٰہی نے سیلاب سے متاثرہ علاقے روجھان کا دورہ کرنا تھا اور ان کی آمد کے پیش نظر شمش آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیا گیا تھا تاہم موسم خراب ہونے کی وجہ سے یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے روجھان کے دورے کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سے ملاقاتیں بھی کرنی تھیں۔ 
واضح رہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کا ضلع راجن پور مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے، انتظامی مشینری غائب ہے، علاقے میں خوراک کی قلت اور بچے اور بڑے سب بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
ڈیرہ غازی خان بھی 20 دن سے بارشوں اور سیلابی ریلوں کی زد میں ہے، پانی کی رفتار سے شہر کو بھی سیلابی خطرے کا سامنا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر کو خطرہ نہیں ہے کیونکہ پانی دیہی علاقوں کی طرف جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں