وزیراعظم کی 24 گھنٹے میں بجلی صارفین کے بل کم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی 24 گھنٹے میں بجلی صارفین کے بل کم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کے ساتھ ہی 24 گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کے صارفین کے ریلیف کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑا اقدام سامنے آیا ہے اور انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کے سٹاف کو 24 گھنٹے کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے تاکہ صارفین کو کسی طرح کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’ وزیراعظم نے بجلی کے صارفین کی شکایات دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 200 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے بلز میں اعلان کردہ ریلیف کو 24 گھنٹے میں شامل کرنے کی ہدایت، 24 گھنٹے کے اندر ریلیف کے تحت صارفین کے بلز کو کم کیا جائے۔‘ 

f7b1d070e53a65f9b5ad9da03b6f8ae0

انہوں نے مزید لکھا ’بجلی کے بلز کی تصحیح کیلئے ڈسکوز کا سٹاف 24 گھنٹے کام کرے گا۔ بلز کی تصحیح کیلئے تمام سٹاف کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ بلز جمع کروانے کیلئے بنک چھٹیوں کے دنوں میں کھلے رہیں گے۔ ‘

f438dc5372d1844b3c14878967e97903

مصنف کے بارے میں