بھارتی انتظامیہ نے کشمیری حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نمازجمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

بھارتی انتظامیہ نے کشمیری حریت پسند رہنما میر واعظ عمر فاروق کو نمازجمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی انتظامیہ نے کشمیری حریت پسند رہنما  میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ  کی ادائیگی کے لیے مسجد جانے سے روک دیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ  میر واعظ عمر فاروق کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہیں۔

  دوسری جانب کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ گورنر منوج سنہا کے دعوؤں کے برعکس بھارتی پولیس نے میر واعظ عمر فاروق کو  نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلنےنہیں دیا۔

یاد رہے میر واعظ عمر فاروق سری نگر میں 3 سال سے اپنےگھر میں نظربند ہیں، قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمرفاروق  کو 4 اگست 2019کو گھر پر نظر بندکر دیاتھا۔