شہباز حکومت ناکام ، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

شہباز حکومت ناکام ، مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
سورس: File

اسلام آباد: مہنگائی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  ہے۔ مہنگائی میں 1.83 فیصد مزید اضافہ ہوگیا۔ مجموعی شرح 44.58 فیصد پر پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔ادارہ شماریات  کا جاری کردہ رپورٹ  میں کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ایک ہفتے میں ٹماٹر47 روپے42 پیسے,پیاز35روپے 6 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔

آلو 3روپے 88 پیسے فی کلو اور انڈے7 روپے25 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ۔لہسن 7 روپے 43 پیسے اور دال ماش 4 روپے 10 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا مزید کہنا ہے کہ زندہ مرغی 2 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ۔ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا اوسط 7 روپے 10 پیسے مہنگاہوا۔دال چنا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، چاول ، بیف اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں 7 اشیاء سستی اور 21 میں استحکام رہا۔ 

مصنف کے بارے میں