سیلاب سے تباہی زندگی کا حصہ ہے اس وجہ سے عمران خان کے جلسے ملتوی نہیں ہوسکتے: خیبر پختونخوا حکومت 

سیلاب سے تباہی زندگی کا حصہ ہے اس وجہ سے عمران خان کے جلسے ملتوی نہیں ہوسکتے: خیبر پختونخوا حکومت 
سورس: File

پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی زندگی کا حصہ ہے اس کی وجہ سے عمران خان کے جلسے ملتوی نہیں کیے جا سکتے ۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بیرسٹر سیف سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھا پیغام نہیں جا رہا ہے خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے لیکن عمران خان اسی صوبے میں جلسے کر رہے ہیں۔ کیا یہ جلسے ملتوی نہیں ہو سکتے؟ آپکی حکومت کا تاثر اچھا نہیں جا رہا؟ اس پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے جلسے سیاسی جلسے نہیں بلکہ یہ انقلاب لا رہے ہیں اور انقلاب ملتوی نہیں ہوسکتا۔ 

اینکر پرسن نے سوال کیا کہ کیا یہ انقلاب تین چار روز کے لیے ملتوی نہیں کیا جا سکتا؟ اس پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کے جلسے ملتوی نہیں ہوں گے ۔ سیلاب متاثرین کیلئے ہم جتنی کوشش کرسکتے ہیں وہ کر رہے ہیں اس سے زیادہ نہیں کرسکتے۔ 

مصنف کے بارے میں