ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کی ایسے شرمناک ترین انداز میں تلاشی کہ ویڈیو سامنے آنے پر انٹرنیٹ کی دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

مغربی ممالک کے ائیرپورٹوں پر مسلمانوں کی شرمناک تلاشی کی خبریں تو عام تھیں لیکن اب یہی سلوک ان ممالک کے اپنے شہریوں کے ساتھ بھی شروع ہوگیا ہے

ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کی ایسے شرمناک ترین انداز میں تلاشی کہ ویڈیو سامنے آنے پر انٹرنیٹ کی دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

نیویارک: مغربی ممالک کے ائیرپورٹوں پر مسلمانوں کی شرمناک تلاشی کی خبریں تو عام تھیں لیکن اب یہی سلوک ان ممالک کے اپنے شہریوں کے ساتھ بھی شروع ہوگیا ہے۔ تلاشی کے نام پر بیہودہ ترین حرکات کا ایک ایسا ہی واقعہ امریکا کے ڈیٹرائٹ میٹرو پولیٹن ائیرپورٹ پر پیش آیا، اور اس بار نشانہ بننے والی خاتون امریکی ٹی وی سی این این سے منسلک ایک نامور صحافی تھیں۔
 بدسلوکی کا نشانہ بننے والی صحافی کا نام اینجلا رائے ہے اور انہوں نے اس واقعے کی ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر پوسٹ کردی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سکیورٹی اہلکار تلاشی لیتے لیتے اینجلا کے جسم کے پوشیدہ حصوں تک پہنچ جاتی ہے۔ پھر وہ خاتون صحافی کی قمیض اٹھا کر اپنا ہاتھ جسم کے ایسے حصے تک لے جاتی ہے کہ وہ بیچاری اپنی جگہ سے اچھی پڑتی ہیں۔ وہ حیرت اور بے یقینی کے ساتھ سکیورٹی اہلکار سے پوچھتی ہیں کہ اسے پتا ہے وہ کیا کررہی ہے، لیکن یہ دیکھ کر انہیں مزید صدمے سے دوچار ہونا پڑتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کو ان کی قابل رحم حالت سے کوئی غرض نہ تھی۔ اینجلا کہتی ہیں کہ جب انہوں نے سپروائزر سے شکایت کی تو اس کا کہنا تھا کہ تلاشی اسی طرح ہوگی اور اگر انہوں نے مزاحمت کی تو ان کی پرواز مس ہوسکتی ہے۔

اینجلا نے اس واقعے کے متعلق ایک مضمون بھی تحریر کیا ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ جب ان کی تذلیل کی جارہی تھی تو بے اختیار ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹیشن سکیورٹی ایڈمنسٹریشن(TSA) کے نام ایک پیغام میں لکھا ”میں نے پولیس والوں سے کہا کہ اس کی ویڈیو بنائیں تاکہ میں اسے TSA کو بھیج سکوں۔ امید کرتی ہوں کہ میری تذلیل سے سسٹم ٹھیک ہوجائے گا۔“