جرمنی میں پاکستانی شہری کی 6 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، جج نے اس جنسی بربر یت کی وجہ پوچھی تو آگے سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی شرم سے پانی پانی ہوجائے

جرمنی میں پاکستانی شہری کی 6 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، جج نے اس جنسی بربر یت کی وجہ پوچھی تو آگے سے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر ہر پاکستانی شرم سے پانی پانی ہوجائے

برلن:  جرمنی میں ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور پانچ پر جنسی حملہ کرنے والے پاکستانی تارک وطن نے عدالت میں ایسی بات کہہ دی کہ وہاں موجود ہر شخص دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ آصف نے برلن میں خواتین پر جنسی حملے کیے۔ ایک خاتون کو سڑک سے گھسیٹ کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ جب اسے گرفتار کرکے عدالت میں لیجایا گیا تو اس نے کہا کہ ”مجھے جرمنی میں آئے کافی وقت ہو چکا ہے لیکن اب تک کوئی ’گرل فرینڈ‘ نہیں ملی، اس لیے میں نے خواتین پر جنسی حملے کیے۔“

 برلن کی ریجنل کورٹ میں بتایا گیا کہ ”ملزم کسی نہ کسی بہانے سے راہ چلتی خواتین سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتا اور پھر ان پر حملہ آور ہو جاتا۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے اس نے یہ کہہ کر گفتگو کرنے کی کوشش کی کہ آج میری سالگرہ ہے۔“ ملزم 2سال قبل جرمنی آیا تھا اور ایک ریسٹورنٹ میں بارٹینڈر کی نوکری کر رہا تھا۔ اس نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ ”میں ایک خاتون کے ساتھ جنسی فعل کر چکا ہوں تاہم اس خاتون نے مزاحمت نہیں کی تھی، جس سے مجھے لگا کہ وہ بھی یہی چاہتی ہے۔ جو کچھ ہوا میں اس پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔“عدالت ملزم کو 9ماہ سے 3سال تک قید کی سزا دینے پر غور کر رہی ہے۔