بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور راول کوٹ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ اس سے قبل 8 دسمبر کو بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے چڑی کوٹ سیکٹر پر ایک جنازے پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہو گئی تھیں۔

30 ستمبر 2017 کو بھی بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا اور نشانہ بننے والے شہریوں کے انخلاء میں مدد دینے والی آرمی پٹرول ٹیم پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس سے نائب صوبیدار ندیم شہید جبکہ 3 جوان اور ایک شہری زخمی ہوا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایل او سی پر جنگ بندی کے لیے 2003 میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود بھی بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں