عائشہ گلالئی نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

عائشہ گلالئی نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

نوشہرہ: باغی کھلاڑی نے جنوری کے پہلے ہفتے میں نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی۔ عائشہ گلالئی نے نئی جماعت بنانے کے فیصلے کا اعلان نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ عائشہ گلالئی اپنی پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان 2018ء کے پہلے ہفتے میں کریں گی۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری عروج پر ہے۔ وزیر اعلیٰ اور ان کا خاندان کرپشن میں بازی لے چکا ہے اور جہانگیر ترین سیاستدان نہیں ایک بزنس مین ہیں۔

عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی میں پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکروں کو آنے کی دعوت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی صوبے میں ناکام ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں