مشہور کار ساز کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

مشہور کار ساز کمپنی نے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

کراچی: ٹویوٹا کمپنی کی جانب سے یہ اقدام روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 1300 سی سی سے لے کر 1600 سی سی تک ٹویوٹا گاڑیوں پر 60 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پاکستان میں بننے والی ٹویوٹٓا 1600 سی سی اٹلس کی قیمت 21 لاکھ 40 ہزار روپے سے بڑھ کر 21 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گی۔

اس کے علاوہ ٹویوٹا کرولا ایکس ایل آئی، جی ایل آئی اور جی ایل آئی آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی قیمتیں بھی بالترتیب 18 لاکھ 10 ہزار، 19 لاکھ 40 ہزار اور 20 لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں