'عمران خان کیخلاف نفرت دکھا کر عائشہ گلالئی خود قابل نفرت بن گئیں ہیں'

'عمران خان کیخلاف نفرت دکھا کر عائشہ گلالئی خود قابل نفرت بن گئیں ہیں'

پشاور: تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی کی الگ پارٹی بنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کی پارٹی بننے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گی۔ شوکت یوسف زئی نے عائشہ گلالئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ گلالئی عمران خان کے خلاف نفرت دکھا کر خود قابل نفرت بن گئیں ہیں اگر وہ پارٹی بنانا چاہتی ہیں تو ایک بھی نظریاتی ورکر شامل کر کے بتا دیں تو بڑی بات ہو گی۔

شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کی فلم فلاپ اور پروڈیوسر کا دیوالیہ ہونے والا ہے جب کہ ان کے تمام کارتوس ڈی فیوز ہو گئے اور اب وہ خالی اسلحہ پر گزارا کریں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عائشہ گلالئی نے کہا تھا کہ آئندہ برس ممکن ہے کہ وہ اپنی خود سیاسی پارٹی متعارف کروائیں جس کا اعلان جلد کریں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں