افغانستان میں امن کیلئے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر خارجہ

افغانستان میں امن کیلئے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں، وزیر خارجہ

بیجنگ: سہ فریقی مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مستقبل کی ترقی و امن ہم سب کے مفاد میں ہے اوو ہماری سرحدیں ملتی ہیں اس لیے امن ہمارا مشترکہ مشن ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے افغانستان میں پُرامن صورتحال کا خواہشمند ہے جب کہ سہ فریقی فورم سے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے پرامید ہیں۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لئے مفاہمت کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہیں جب کہ پاکستان میں جاری سی پیک منصوبہ چینی صدر ژی سی پیک صدر شی جن پنگ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔

یاد رہے بیجنگ میں سہ فریقی وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور وانگ ژی نے چین کی نمائندگی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں