اہل خانہ نے سشما سوراج کو پاکستان میں کلبھوشن سے ملاقات سے متعلق آگاہ کر دیا

اہل خانہ نے سشما سوراج کو پاکستان میں کلبھوشن سے ملاقات سے متعلق آگاہ کر دیا

نئی دہلی: بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کے والدین اور اہلیہ نے نئی دہلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کلبھوشن کے اہل خانہ نے سشما سوراج کو پاکستان میں کلبھوشن سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سشما سوراج سے ملاقات کے موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس و دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے گزشتہ روز ان کی والدہ اور اہلیہ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی تھی۔

انسانی بنیاد پر دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ سے بڑھا کر 40 منٹ کر دیا گیا تھا۔ کلبھوشن کی ماں اور اہلیہ نے میڈیا اور پاکستانی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں