ایرانی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک محقق کو سزائے موت سُنا دی

ایرانی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں ایک محقق کو سزائے موت سُنا دی

تہران: ایران کی سپریم کورٹ نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک محقق کو سزائے موت سنا دی۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق احمد رضا جلیلی جو کہ اپریل 2016 سے جیل میں تھا رواں ماہ کے آخر میں یہ اعتراف کرتے ہوئے ٹی وی پر دکھایا گیا تھا کہ اس نے موساد اور اسرائیل کے جوہری سائنسدانوں کو خفیہ معلومات فراہم کی تھیں .

ایرانی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز احمد رضا جلیلی کو سزائے موت سنائی ہے۔ حقوق انسانی گروپوں نے ایرانی عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں