نیوزی لینڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گے، سرفراز احمد

نیوزی لینڈ میں اچھا کھیل پیش کریں گے، سرفراز احمد

لاہور:قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تیاری بہترین ہے اور قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کر یگی ۔ احمد شہزاد بہترین بیٹسمین ہے اور میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے، امام الحق کو موقع ملا انہوں نے اچھا پرفارم کیا تو احمد اچھا پرفارم کر رہا ہے ٹی ٹوئنٹی میں ان کو شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حفیظ کی باولنگ کی کمی محسوس ہوگی لیکن ان کی کمی شعیب ملک ضرور پوری کریں گے۔ اظہر علی اور امام الحق اچھا پرفارم کریں گے۔ بیٹنگ ہماری اچھی ہے مضبوط ہے اور امید ہے نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے۔

 اگر لمبی اننگز کھیلنا چاہتے تو ٹی ٹین نا ہی کھیلیں تو بہترہے، ٹی ٹین کا رحجان اگر نئی لاٹ میں بڑھ گیا تو ٹیسٹ کے لئے پیچھے لے جائے گا۔


ٹی ٹین کرکٹ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ  انجوائے منٹ کے لئے ٹی ٹین سب سے اچھا ہے۔ حارث کو آل راونڈر سمجھتے ہیں بیٹنگ ان کی زیادہ اچھی ہے نواز باولنگ آل راونڈر تو ادھر جا کر فیصلہ کریں گے کہ کس کو ان کرنا ہے۔


اللہ سے دعا ہے کہ مجھے بیٹنگ آرڈر چینج کرنے کی ضرورت نہ پڑے اوپر بیٹسمین اچھا پرفارم کریں اور جیت کر آئیں۔ نیوزی لینڈ کی پچز میں سپن ڈیپارٹمنٹ زیادہ موثر نہیں اس لئے فاسٹ باولر زیادہ اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔


 عثمان شنواری بھی ان فٹ ہوا ہے اور عثمان شنواری نیا بال بھی اچھا کرتا ہے جنید اور شنواری کے انجریز ہونے سے نقصان ضرور پہنچا لیکن عامر یامین ،محمد عامر اور حسن علی کمی پوری کریں گے۔


 احمد شہزاد بہترین بیٹسمین ہے اور میرا ان سے کوئی اختلاف نہیں ہے امام الحق کو موقع ملا انہوں نے اچھا پرفارم کیا تو احمد اچھا پرفارم کر رہا ہے ٹی ٹوئنٹی میں ان کو شامل کیا جائے گا۔


امید ہے کہ بیٹسمین بھی اچھا پرفارم کریں گے اور فخر کے علاوہ تمام لڑکے نیوزی لینڈ جا کر کھیل چکے ہیں تو اچھا کھیل پیش کریں گے۔ ہم 9 میچ جیت کر آرہے ہیں اور باولنگ ہمارا مضبوط شعبہ ہے بد قسمتی سے انجریز ہوگئی لیکن امید ہے اچھا پرفارم کریں گے۔


 تیاری بہت اچھی چل رہی ہے،کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کی ہے اور سب کھلاڑی پر امید ہیں جیتنے کے لئے۔