سعودی شہری نے دنیا کاسب سے بڑا شہد کنستر تیار کرلیا

سعودی شہری نے دنیا کاسب سے بڑا شہد کنستر تیار کرلیا

عسیر :عسیر ریجن کے شہری محمد عبدو علی اللہ الشہری نے دنیا کاسب سے بڑا شہد کنستر تیار کرلیا۔ 3برس سے تیار کررہا تھا۔

یہ یورپی معیار کے عین مطابق ہے۔ استوانی شکل کا ہے۔1600ملی میٹر اونچا ہے۔ اسکا قطر226ملی میٹر ہے۔ اسکا دائرہ 6900ملی میٹر کا ہے۔ 3ملی میٹر موٹائی ہے۔ اس میں 8ٹن شہد رکھا جاسکتا ہے۔

الشہری کا کہناہے کہ یہ شہد کا دیگچہ ہے جس پر مجموعی لاگت 550ہزار ریال آئی ہے۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرایا جائیگا۔