ارشد وہرہ الزام تراشی کر کے اپنا اور ہمارا ٹائم ضائع نہ کریں، فاروق ستار

ارشد وہرہ الزام تراشی کر کے اپنا اور ہمارا ٹائم ضائع نہ کریں، فاروق ستار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے ارشد وہرہ نے میڈیا کے سامنے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ بچہ بچہ جانتا ہے سابق ڈپٹی میئر ایم کیو ایم میں نہیں ہیں۔

فاروق ستار نے کہا ارشد وہرہ کے وکیل غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے لگیں تو ہم بھی محب وطن کے سرٹیفکیٹ مانگ سکتے ہیں۔ ملک سے غداری کرنے والوں کے خلاف نوٹس لینے والے عوام اور حکومت موجود ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کئی الزامات سے بری ہو چکی ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا ارشد وہرہ الزام تراشی کر کے اپنا اور ہمارا ٹائم ضائع نہ کریں جو اصل بات ہے اس پر بات کی جائے۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے مصد 2 بڑے جلسوں نے ہمارے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ اگر مردم شماری ٹھیک ہو جائے تو ہم سے وزیراعلیٰ کی کرسی کوئی نہیں چھین سکتا۔

دوسری جانب ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جماعت ہی نہیں رہی تو ہر کوئی اپنی مرضی کا مالک ہے اور ایم کیو ایم لندن کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی؟۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں