قوم کی قربانیوں سے آج ملک میں دہشتگردی دم توڑ رہی ہے، شہباز شریف

قوم کی قربانیوں سے آج ملک میں دہشتگردی دم توڑ رہی ہے، شہباز شریف

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سہالہ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو مزید بکھرنے نہ دیں اور اختلافات بھلا کر ملک کو خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا قوم کی قربانیوں سے آج ملک میں دہشتگردی دم توڑ رہی ہے جبکہ پاک فوج کے اہلکاروں اور افسروں نے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا افواج پاکستان کی پالیسی کو حکومت نے مکمل سپورٹ کیا اور شہدا کا خون پکار پکار کر کہہ رہا ہے ہماری قربانی کو ضائع مت ہونے دینا۔ انہوں نے کہا گزشتہ 4 سال میں پاک افواج نے دہشتگردی کیخلاف موثر حکمت عملی اپنائی۔ پاکستان میں امانت اور دیانت کی بنیاد پر ہر کسی کو اس کا حق ملے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں کر کے اپنا لوہا منوایا تاہم اب اس بوسیدہ نظام کو بدلیں اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں۔ تھانوں اور عدالتوں میں غریب کو انصاف دلوانے کیلئے کام کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں