جس کو عوام پلس کر دیں اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نواز

جس کو عوام پلس کر دیں اسے کوئی مائنس نہیں کر سکتا، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن نے الیکشن 2018 کی تیاریاں شروع کر دیں۔ سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہر ضلع، گلی اور محلے میں ہمارا سوشل میڈیا پھیل چکا ہے اور مخالفین کو خوب جواب دیتے رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے گھروں پر چھاپہ مار کر اٹھا لیا جاتا تھا۔ سوشل میڈیا کے جوانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کیونکہ این اے 120 کےالیکشن میں سوشل میڈیا کےمیدان میں مخالفوں کودھول چٹائی۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا سوشل میڈیا پر اتنی بڑی فورس بن چکی ہے کہ مخالفین ان سے ڈرتے ہیں تاہم انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ڈارنے دھمکانے والوں کیخلاف ایکشن لیں۔ مریم نواز نے کہا ہماری سوشل میڈیا کی ٹیم جس نظریے کو لے کر چل رہے ہی وہ نظریہ نواز شریف ہے اور نظریہ نوازشریف کو گھر گھر پہنچانے میں سوشل میڈیا کا کلیدی کردار ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا منتخب وزیراعظم پر حملہ ہر ووٹ دینے والے پر حملہ ہوتا ہے جبکہ جمہوریت میں کٹھ پتلیاں اور امپائر کے اشارے پر ناچنے والے نہیں ہو سکتے۔ کروڑوں ووٹ لے کر آنے والے کی عزت ہونی چاہیے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں