پاک افغان سرحد کے قریب امریکہ کا حملہ

پاک افغان سرحد کے قریب امریکہ کا حملہ

کابل:پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں دو افرادہلاک ہو گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ہیں ۔


تفصیلات کے  مطابق کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے متاسن گڑھ کے قریب زیرو پوائنٹ پر امریکی ڈرون نے گاڑی کو نشانہ بنا تے ہوئے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ۔

بتا یا جا رہا ہے کہ امریکی حملہ افغانستان کی سرحدی حدود میں ہوئے اور اس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔