اسرائیل نے 2 ترک شہریوں کو ملک بدر کر دیا

اسرائیل نے 2 ترک شہریوں کو ملک بدر کر دیا

تل ابیب: اسرائیل نے 2 ترک شہریوں کو ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اسرائیلی وزارت داخلہ کی ایک ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ان میں سے ایک کو گزشتہ روز ملک سے نکال دیا گیا ہے جبکہ دوسرے کو آئندہ ہفتے کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ یہ دونوں بیلجیئم کے پاس پورٹ پر اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔

جمعہ کو مسجد اقصیٰ کے قریب 3 ترک شہریوں کو اس شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا کہ یہ اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے والے ہیں۔ تیسرے ترک شہری کے حوالے سے فی الحال کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مصنف کے بارے میں