انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 9 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں40 پیسے مہنگا ہو گیا

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 9 پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں40 پیسے مہنگا ہو گیا

کراچی: پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے. منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 9پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں40 پیسے مہنگاہوگیاجبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کارجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق منگل انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں 9پیسے کا اضافہ ریکارڈکیاگیا، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید110.41روپے سے بڑھ کر110.50روپے اور قیمت فروخت110.51روپے سے بڑھ کر110.60روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 113.20روپے سے بڑھ کر 110.70 روپے اور قیمت فروخت 110.60روپے سے بڑھ کر 111.00 روپے ہوگئی۔

منگل کوروپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں 30پیسے اور برطانوی پاؤنڈر کی قدر میں 65پیسے کااضافہ دیکھاگیاجس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید129.50روپے سے بڑھ کر129.80روپے اور قیمت فروخت 131.50 روپے سے بڑھ کر131.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 145.75 روپے سے بڑھ کر 146.40 روپے اور قیمت فروخت 147.75 روپے سے بڑھ کر 148.40 روپے ہوگئی۔

سعودی ریال کی قیمت میں10 پیسے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت میں 15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.15روپے سے بڑھ کر 29.25 روپے اور قیمت 29.45 روپے سے بڑھ کر 29.55 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.90 روپے سے بڑھ کر30.05روپے اور قیمت فروخت 30.20 روپے سے بڑھ کر 30.35 روپے ہوگئی ۔

مصنف کے بارے میں