ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کیویز کا ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر کیویز کا ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ

کرائسٹ چرچ:  نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 66 سے ہرا کر ٹیسٹ کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی کلین سویپ کرلیا۔

کرائسٹ چرچ میں منگل کو میچ شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بارش کے سبب مقابلہ 23، 23 اوورز تک محدود کیا گیا۔کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے روس ٹیلر کے ناقابل شکست 47 اور لاتھم کے 37 رنز بنائے جہاں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کیلئے 23 اوورز میں 166 رنز کا ہدف ملا۔

جواب میں کیوی بالرز کی عمدہ بالنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کے 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے چلے گئے۔کپتان ہولڈر نے 34 رنز بنائے اور پوری ٹیم 23 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بناسکی اور کیویز نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ میں 66 رنز سے شکست دینے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی کلین سویپ کر دیا۔

کیویز کی طرف سے مچل سینٹنر اور ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین جبکہ ہنری نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

روس ٹیلر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹرینٹ بولٹ کو شاندار بالنگ کی بدولت سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں