وارنر تیز ترین 6 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

وارنر تیز ترین 6 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

میلبورن:   آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ تیز ترین کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے 21 ٹیسٹ سنچریوں کا ڈی ویلیئرز، ہاروے، گیری کرسٹن، اینڈریو سٹراؤس اور بون کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، وارنر نے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر کارنامہ انجام دیا۔

منگل کو انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وارنر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیریئر کے چھ ہزار رنز بھی مکمل کئے، انہوں نے 129 اننگز میں 6 ہزار رنز مکمل کئے اور وہ تیز ترین کارنامہ انجام دینے والے مشترکہ طور پر چوتھے آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں.

انہوں نے گریگ چیپل کا ریکارڈ برابر کیا ہے، انہوں نے بھی اتنی ہی اننگز میں چھ ہزار رنز مکمل کئے تھے، ڈان بریڈمین نے 68، پونٹنگ نے 125 اور میتھیو ہیڈن نے 126 اننگز میں چھ ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کئے تھے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ڈی ویلیئرز، ہاروے، کرسٹن اور بون کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا.

اس کے علاوہ وارنر چھ ہزار رنز مکمل کرنے والے 14ویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے ہیں، کینگروز کی جانب سے رکی پونٹنگ 13378 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

مصنف کے بارے میں