وفاقی حکومت نے روشن پاکستان کے نام سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی

وفاقی حکومت نے روشن پاکستان کے نام سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے روشن پاکستان کے نام سے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی جس میں صارفین واپڈا  کی کارکردگی، لوڈشیڈنگ،  بجلی چوری اور بل سمیت دیگر معلومات حاصل کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے بجلی سے متعلق روشن پاکستان کے نام سے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا۔

موبائل ایپلی کیشن لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا   کہ سوشل میڈیا پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کی جا رہی ہے تاہم اب اس ایپلی کیشن کی وجہ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ موبائل ایپلی کیشن کے اجراء کا وعدہ پورا کر دیا ہے جس سے ڈھائی کروڑ صارفین اپنے علاقے کے فیڈر   کی معلومات دیکھ سکیں گے۔ایپلی کیشن سے واپڈا کی کارکردگی، لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کے حوالے سے معلومات دیکھی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ تمام موبائل کمپنیز کی مصدقہ معلومات کو عوام کے سامنے لا رہے ہیں یہ موبائل ایپ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے مدد گار ثابت ہو گا اور فیڈر پر انرجی کامسٹیٹس بھی دیکھا جا سکے گا۔ تمام موبائل کمپنیز کی مصدقہ معلومات کو عوام کے سامنے لارہے ہیں، موبائل ایپلی کیشن کا نام روشن پاکستان رکھا گیا ہے۔ صارفین ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے بل کی معلومات حاصل کرسکیں گے۔ صارفین کو ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی، لوڈشیڈنگ اورلائن لاسز کے حوالے سے معلومات مل سکیں گی۔ ایپلی کیشن نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے بھی مدد گار ثابت ہو  گی۔  ان کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن سے فیڈرز پر بجلی کی پچھلے 24 گھنٹے کی صورتحال بھی معلوم کی جاسکے گی۔ ڈھائی کروڑ صارفین کسی بھی وقت ریفرنس نمبر سے مکمل ریکارڈ حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ذریعہ ہر آدمی تک ہمارے اداروں کی روزمرہ کی کارکردگی پہنچ سکے گی۔

مصنف کے بارے میں