سعودی عرب میں 400 مکانات پر مشتمل تاریخی مقام دریافت

سعودی عرب میں 400 مکانات پر مشتمل تاریخی مقام دریافت

ریاض: سعودی محکمہ صحت و قومی آ  ثار نے باحہ کے نواحی علاقے عشم میں 400 مکانات پر محیط تاریخی قریہ دریافت کیا ہے جو قبل از اسلام وہاں آباد تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ علاقہ باحہ سے 140 کلومیٹر مغرب میں تہامہ سیکٹر میں واقع ہے۔عشم کا علاقہ کانوں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔ اسلامی تاریخ کے آغاز میں یہاں کانکن بستیاں بسائے ہوئے تھے۔ یہ قدیم حج شاہراہ پر حجاج کی ایک منزل بھی ہوا  کرتا تھا۔ حج شاہراہ یمن کی جانب سے جنوبی جزیرے کو  مکہ مکرمہ سے جوڑے ہوئے تھی۔ اس کا رقبہ 600x1500 میٹر ہے۔ یہاں کھدائی کا آغاز 1402 ھ میں کیا گیا تھا اور یہاں سے مٹی،  آٹا پیسنے والی چکی اور شیشے کے برتن بھی دریافت کئے گئے تھے۔

یہاں کئی ایسی دیواریں بھی ملی ہیں جن کا عرض 45 سنٹی میٹر سے 70 سنٹی میٹر تک ہے۔ دریافت ہونے والی اشیا اور شواہد سے لگتا ہے کہ یہاں کافی پہلے سے لوگ آباد تھے اور طویل عرصہ تک آباد رہے۔

مصنف کے بارے میں