کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی، میجر جنرل آصف غفور

کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ کسی بھارتی فوجی نے لائن آف کنٹرول پر سرحد عبور نہیں کی، بھارتی میڈیا  کی جانب سے یہ پراپیگنڈا برتری ثابت کرنے اور اپنے ناظرین کو خوش کرنے کے لئے ایک بھونڈی کوشش ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی اپنے عوام کو مطمئن کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

واضح رہے بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ رکھا ہے کہ اس کا ایک فوجی لائن آف کنٹرول کراس کر گیا ہے ،بھارت اس سے قبل بھی اس طرح کے دعوے کرتا رہا ہے اوران کے اس طرح کے جھوٹ کی قلعی خود ان کی فوج ہی کھول دیتی ہے اور نہ ہی بھارتی فوج اس قابل ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر سرحد پار ہی کرسکے۔

گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی جذبہ کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو اس کی فیملی کے ساتھ ملاقات کروانے کے بعد بھارتی میڈیا کوپاکستان کی نیک نامی ہضم نہیں ہو رہی ،گزشتہ روزبھارتی فوج نے لائن آف کنٹرو ل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے تین جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کر دیاتھا۔

مصنف کے بارے میں