جناح اسپتال میں علی رضا عابدی کا پوسٹ مارٹم مکمل

جناح اسپتال میں علی رضا عابدی کا پوسٹ مارٹم مکمل
فائل فوٹو ۔۔۔ بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی : جناح اسپتال میں علی رضا عابدی کا پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا ہے اور اس کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹارگٹ کلرز پھر سر اٹھانے لگے  ہیں ، ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیاہے۔فائرنگ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے کی جس کے بعد علی رضا عابدی کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا ، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجانبر نہ ہوسکے ۔

نیو نیوز ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں علی رضا عابدی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے،ابتدائی رپورٹ کے مطابق علی رضا عابدی کو 7 گولیاں لگیں ۔2گولیاں گردن،ایک بازو اور4سینے میں لگیں۔

تحقیقاتی اداروں نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ایس ایس پی , راجا عمر خطاب کے مطابق ،علی رضا عابدی پر حملہ کرنے والے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان تھے۔

علی رضا عابدی پر حملہ کرنے والے انتہائی ماہر نشانہ باز تھے،علی رضا عابدی کی میت جناح اسپتال سےامام بارگاہ یثرب منتقل کر دی گئی،نمازجنازہ بد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔