وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ماسکو پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ماسکو پہنچ گئے
کیپشن: فو ٹو بشکریہ ۔۔۔ شاہ محمود آفیشل فیس بک اکاؤنٹ

ماسکو: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ماسکو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ روسی ہم منصب سے اہم ملاقات کریں گے۔

باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال ہوگا۔اُدھروزیر خارجہ نے چینی ہم منصب وینگ لی سے ملاقات کی ہے،جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور سمیت افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر خارجہ کا کہنا ہے ۔

پاکستان اور چین افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں،، پاکستان افغانستان کے امن اور استحکام کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔