غیر ملکیوں کی نئی فیس کے حوالے سے اہم خبر آگئی

غیر ملکیوں کی نئی فیس کے حوالے سے اہم خبر آگئی
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔عرب نیوز۔۔۔ نجی اداروں کو معدنیات ، سیاحت ، تفریحات اور لاجسٹک خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اچھے مواقع میسر ہیں

جدہ : سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں پر لاگو کی جانے والی فیس کے حوالے سے ایک ماہ میں اچھی خبر مل جائیگی ۔


غیر ملکیوں کی فیس کا باقاعدہ جائزہ لیا جارہاہے ۔ جائزے کے بعد ایک ماہ کے اندر ہی اس کا اعلان کر دیا جائیگا ۔عرب نیوز ٹی وی چینل روتانا کے ایک پروگرام کے دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کی فیس پر نظرثانی کے نتائج مملکت کے وسیع تر مفاد میں ہونگے ۔انہوں نے توجہ دلائےی کہ بعض تجارتی مراکز قانو ن تجارت میں تبدیلی اور ٓن لائن شاپنگ کا رواج مقبول ہونے کی وجہ سے بند ہوئے ہیں ۔


انہوں نے غیر ملکیوں کی فیس کی وجہ سے تجارتی مراکز بند ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے ۔وزیر تجارت نے اعلان کیا ہے کہ 1704غیر ملکی سرمایہ کار گزشتہ چار برس کے دوران سعودی عرب پہنچے ہیں ۔نجی اداروں کو معدنیات ، سیاحت ، تفریحات اور لاجسٹک خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے اچھے مواقع میسر ہیں ،انہیں ان سے فائدہ اٹھانا چایئے ۔