عدالت نے زلفی بخاری کو وزیر کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا

 عدالت نے زلفی بخاری کو وزیر کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ زلفی بخاری آفیشل فسی بک پیج ۔۔۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کون ہے زلفی بخاری ، اسکی کیا اہلیت ہے ؟

اسلام آباد:  عدالت نے زلفی بخاری کو وزیر کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ہونے والی آج کی سماعت میں  عدالت عالیہ نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم انہیں وزیر کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا ہے ۔

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی اہلیت کے خلاف درخواست مسترد کر دی ۔عدالت نے معاون خصوصی کی حیثیت سے زلفی بخاری کو کام کرنے کی اجازت دے دی ۔
عدالت نے ذلفی بخاری کو وزیر کی حیثیت سے کام کرنے سے روک دیا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے اگر زلفی بخاری نے وزیر کی حیثیت سے کام کیا تو اور اختیارات سے تجاوز کیا تو پھر اس معاملے کو دیکھ لیں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کی دوہری شہریت کا معاملے پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کون ہے زلفی بخاری ، اسکی کیا اہلیت ہے ؟
کہاں سے آیا، اچانک تعیناتی کیسے کر دی گئی؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے پاکستان میں جید لوگوں کو لگانا چاہئے تھا۔ ذاتی پسند نہ پسند کی بنیاد پر تعیناتی کا عدالت جائزہ لے گی ،زلفی بخاری کے وکیل اعتزاز احسن نے دلائل میں کہا معاون خصوصی وہ لگ سکتا ہے جسے وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہو۔
معاون خصوصی کی اہلیت پر تو سوال بھی نہیں کیا جا سکتا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے آپ عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رہےہیں۔
ابھی بتاتے ہیں کہ عدالتی دائرہ اختیار کیاہے ،برٹش ائیرویز کو لانے سے بہتر تھاکہ پی آئی اے کو فعال کرتے ۔