ڈیل سٹین جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بن گئے

ڈیل سٹین جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باﺅلر بن گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔۔ کرک انفو ۔۔۔ میچ کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہو گئے

سینچورین : جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیل سٹین نے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں وکٹ حاصل کرکے جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلر بن گئے ہیں ۔
دیل سٹین نے فخرزمان کو آﺅٹ کر کے یہ بڑا اعزاز اپنے نام کیا ۔آج شروع ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگ کے آغاز میں ہی اپنی دو وکٹیں گنوا بیٹھے۔ میچ کے دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر امام الحق بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہو گئے ۔ جس کے بعد فخر زمان صرف 12رنز بنا کر ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہو گئے ۔

اسٹین ٹیسٹ کیرئیر کی 422ویں وکٹ حاصل کر کے،، جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے انہوں نے شان پولاک کا ملکی ریکارڈ توڑاہے ۔