قاتلانہ حملے میں‌ جاں بحق علی رضا عابدی کی نماز جنازہ ادا

قاتلانہ حملے میں‌ جاں بحق علی رضا عابدی کی نماز جنازہ ادا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا ۔۔فیس بک

کراچی : متحدہ رہنما علی رضا عابدی کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔ایم کیوایم رہنما ؤں سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے نمازہ جناز ہ میں شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔

وفاقی وزیر خالدمقبول صدیقی کہناہےعلی رضاعابدی متحدہ کےدونوں دھڑوں کوجوڑنا چاہتےتھے،خون رائیگا ں نہیں جائےگا۔خواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا حکومت اعلیٰ سطح کی کمیٹی بناکر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔جبکہ فاروق ستار نے علی رضا عابدی کے قتل پر یوم سوگ منانے کااعلان کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ کے رہنماء علی رضا عابدی کو گزشتہ روز گھر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیوں کا نشانہ بنا دیا تھا جس کے بعد وہ جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

علی رضا عابدی کی ناگہانی موت پر سیاسی لیڈروں سمیت اہم ترین رہنماؤں نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا اور ان پر قاتلانہ حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے ۔