دبئی میں گاڑیوں پر نئی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار

دبئی میں گاڑیوں پر نئی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار
فوٹو بشکریہ ۔۔۔ آر ٹی اے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

دبئی میں گاڑیوں کی پہلی رجسٹریشن پر نئی نمبر پلیٹ لگانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وہ تمام شہری و غیر ملکی جو اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروا رہے ہیں ان کے لیے نئی نمبر پلیٹ لگوانا لازمی ہے ۔ جبکہ جنوری 2020سے تمام گاڑیوں میں نئی نمبر پلیٹ لگوانا ضروری ہے ۔

دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے اہم حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرانی اور رجسٹریشن کی تجدید کرنے والے ڈرائیوروں کے لیے نئی نمبر پلیٹ اختیاری ہوگا ۔ نئی نمبر پلیٹ کی قیمت ایک مرتبہ ادا کرنا ہوگی ۔

چھوٹی نمبر پلیٹ کی قیمت 35درہم جبکہ لمبی نمبرپلیٹ کی قیمت 50درہم مقرر کی گئی ہے ۔جو گاڑیاں اداروں یا کمپنیوں کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی ان پر جولائی سے نئی نمبر پلیٹ لگا نا ضروری ہے ۔