احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے، حمزہ شہباز

احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے، حمزہ شہباز
کیپشن: فوٹو بشکریہ: حمزہ شہباز انسٹاگرام اکاؤنٹ

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا احتساب جعلی  ہے،احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے ایسا احتساب حکومت کو مہنگا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے لاہور نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کی،انہوں نے  حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیازی  صاحب آپ مسٹر کلین نہیں ہیں اور ان کے ساتھی بھی  کرپٹ ہیں۔ 

وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا نیازی صاحب آپ خود بھی مسٹرکلین نہیں ہیں، بنی گالہ میں جو تجاوزات بنائیں اور غریبوں کی جھونپڑیاں گرائیں ان پر قوم سے معافی مانگیں۔ نیازی صاحب میں ہمت ہے تو اپنی بہن کے اثاثہ جات سامنے لے کر آئیں۔


حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتار کیا گیا۔ 24 دسمبر کے فیصلے میں دور دور تک کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔ نواز شریف نے 165 پیشیاں بھگتیں، احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے۔ نیازی صاحب ہمیں کھوکھلے نعروں سے نہ ڈرائیں۔