ترکی کا جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان

ترکی کا جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کے مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

انقرہ : ترکی حکومت جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کو انجام تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہے ، ترک حکومت نے مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات کو انجام تک پہنچانے کے لیے دیگر ممالک سے تعاون کو یقینی بنا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اس مسئلے کو مشترکہ طور پر اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائے گا ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ سعودی عرب قتل کی تحقیقاتی رپورٹ کو ہمارے ساتھ بھی شیئر کرے گا تاکہ اصل مجرموں کو کٹہرے میں لانے کو یقینی بنایا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ قتل کیس میں یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ آخر کن عوامل نے خشوگی کے قتل کو عملی جامع پہنایا ، وہ کون سے عناصر تھے جنھوں نے جمال خشوگی کے قتل کا حکم دیا اور وہ بھی سعودی سفارتخانے میں ایسا ہونا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے ۔

واضح رہے کہ جمال خشوگی کے قتل کے بعد سعودی عرب کی جانب سے مسلسل انکار سامنے آتا رہا کہ اس قتل کا سعودی عرب سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جیسے جیسے تحقیقات بڑھیں تو پتہ چلا کہ جمال خشوگی کو سعودی سفارتخانے کے اندر قتل کیا گیا ۔