پورے فیصلے میں نواز شریف کیخلاف کرپشن اور کک بیک کا کوئی الزام نہیں ، رانا ثناء اللہ

پورے فیصلے میں نواز شریف کیخلاف کرپشن اور کک بیک کا کوئی الزام نہیں ، رانا ثناء اللہ
کیپشن: Image Source : Facebook

لاہور :نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بیٹے سے پیسے لیے ہیں ، پورے فیصلے میں کہیں بھی نواز شریف کیخلاف کک بیک اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا پارلیمنٹ روایت کے مطابق ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیں پہلے بھی عدالتوں سے ریلیف ملا ہے لیکن نواز شریف کیخلاف پورے فیصلے میں کہیں بھی کک بیک اور کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ،نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے بیٹے سے پیسے لیے ہیں۔

انہوں نے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹ کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو مینڈیٹ دیا ہے اور یہ پارلیمانی روایت کے مطابق کام کیا گیا ہے اور اب شہباز شریف ، پشاورمیٹروکا پیرآڈٹ کریں گے ۔لیگی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے 100 ارب میں میٹرو کے 3 منصوبے مکمل کیے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس 156 ووٹ ہیں جو اپوزیشن نے صرف 4 ووٹ زیادہ ہیں ۔4 ووٹوں کی اکثریت سے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے ریلوے کے پیر آڈٹ اب شہباز شریف  دیکھیں گے.