ایرانی صدر نے امریکی پابندیوں کے بعد سالانہ بجٹ کا اعلان کر دیا

ایرانی صدر نے امریکی پابندیوں کے بعد سالانہ بجٹ کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

تہران:ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کے بعد سالانہ بجٹ کا اعلان کر دیا ، پبلک سیکٹر کے لیے تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندیوں کے بعد پہلی مرتبہ ملکی بجٹ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق پبلک سیکٹر کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بجٹ تقریر کے دوران ایرانی صدر نے بتایا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے ملک میں پانی اور دیگر کھانے کی اشیا میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ہوا لیکن عوامی ریلیف کے لیے تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔

ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ایک آپشن تیل کی برآمدات  ہے جس کے لیے امریکہ نے ایران کو چھ ممالک کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے جس میں بھارت بھی شامل ہے ، ایرانی حکومت کے جانب سے یہ بات سامنے نہیں آئی ہے کہ ایک برس کے دوران کتنے ممالک کو تیل فروخت کیا جائے گا۔