آئی فون اور آئی پیڈ کے ذریعے ای میل کیسے کی جاتی ہے ?

آئی فون اور آئی پیڈ کے ذریعے ای میل کیسے کی جاتی ہے ?
کیپشن: فوٹو بشکریہ: آئی فون ایس ٹی وائی ٹوئیٹر اکاؤنٹ

دوستوں، رشتہ داروں  اور  دفتر  کے ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے عام طور پر ای میل کا استعما ل کیا جاتا ہے، اگر آپ ایپل صارف ہیں اور  نیا  آئی فون یا آئی پیڈ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنی ای میل کو  کیسے سیٹ کر سکتے ہیں۔ 

ایپل اپنی ڈیوائسز   آئی او ایس 12  میں ای میل اکاؤنٹ کو سیٹ اپ کرنے کے دو طریقے فراہم کرتا ہے، ان میں پہلا طریقہ جو  زیادہ تر  استعمال ہوتا ہے اس کو خورکار  روٹ کہا جاتا ہے۔ اس طریقے میں سب سے پہلے اپنے متعلق تمام تفصیل فل  کرنی ہوتی ہے  جیسا  کہ صارفین اپنی جی میل اکاونٹ، مائیکرو سافٹ اور فیس بک پر  فل کرتے ہیں،  اس کے بعد  سیٹنگ کو ٹیپ کریں اور سکرول کر کے نیچے چلے جائیں،  اکاؤنٹ اور پاسورڈ  کو کلک کریں جس کے بعد اگلی ونڈو کھلے گی، اس میں  ایڈ ٹو  اکاؤنٹ کو  ٹیب کریں، مینو  میں اپنا سروس پرووائڈر سلیکٹ کریں۔

اس کے بعد اپنی تفصیل داخل کرکے آگے  کا بٹن ٹیب کریں، آپ کی میل کی تفصیل چیک ہو گی اگر تفصیل درست ہوئی تو " درست" میسج نمودار  ہو گا  تو اس کے بعد جن ایپس کو شامل کرنا چاہتے ہیں کر سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ آپ کی ڈیوائس سے متعلق تمام ایپس آ جائیں گی۔ گوگل  کیلنڈر اور کنٹیک ایپ وغیرہ، 

اگر آپ کوا س میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو  چیک ان پر کلک کریں اور  گوگل کیلنڈر کو  سینکرونائزڈ   کریں۔

 آپ کا اکاؤنٹ تیار ہو گیا ہے اب آپ ٹیسٹ کےطور پر اپنے کسی دوست کو ای میل کریں، میل کو کھولیں، لکھنے کے آئکن پر کلک کریں، اپنے موصول کنندہ کا ای میل ایڈریس لکھیں۔  اپنی سکرین کے دائیں طرف اوپر کے کونے یہ آپشن ہو گا  کچھ بھی لکھ کر اپنے دوست کو سینڈ کریں، میسج سینڈ ہونے کے ساتھ ہی آپ کا اکاؤنٹ صحیح طور پر کام کرنے قابل ہوجائے گا ۔