ایران نے افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کا اعلان کر دیا

ایران نے افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

تہران : ایران نے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے اور اس کے متعلق افغانستان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان ، افغانستان ، طالبان اور امریکہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد ایران نے ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے طور پر بھی افغان طالبان سے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں جس میں ہمسایہ ملک میں قیام امن کے لیے اقدامات پر غور کیا جائے گا ۔

افغان طالبان کی جانب سے امریکی افواج کی واپسی کا مطالبہ سامنے آیا تھا جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی افواج کی افغانستان سے انخلا پر زور دیا تھا۔

ایرانی خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ افغانستنا میں سیکیورٹی مسائل کو ختم کرنے کےلیے ایران نے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے افغان طالبان سے مذکارات شروع کیے ہیں جس کا پہلا دور کافی کامیاب رہا ہے ۔