سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل اہم دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل اہم دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
کیپشن: سعودی وزیر خارجہ عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آج اہم دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے جن میں باہمی تعلقات اور خطے کے امور پر گفتگو ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا دورہ منسوخ کر دیا تھا جس کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ یہ دورہ سعودی عرب کے دباؤ پر منسوخ کیا گیا تاہم پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے تردید کی تھی۔