اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
کیپشن: اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: اسٹیج اور فلم کے نامور اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے کے بعد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج تھے۔ اداکار کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اداکار اشرف راہی کے انتقال پر شوبز حلقوں کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اشرف راہی نے تھیٹر کے علاوہ ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔