ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید، دشمن کے 3 فوجی ہلاک

ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید، دشمن کے 3 فوجی ہلاک
کیپشن: بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جار رہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوٹو/ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت شرپسندی سے باز نہ آیا۔ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر کے پاک فوج کے دو جوانوں کو شہید کر دیا جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی مارے گئے جن میں سے ایک صوبیدار شامل ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ چھتیس گھنٹوں سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا اور حاجی پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی چوکی تباہ کر دی جس سے ایک صوبیدار سمیت تین بھارتی فوجی ہلاک اور کچھ زخمی ہو گئے جبکہ دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار قنڈیرو اور سپاہی احسان شامل ہیں۔