تبدیلی سرکار کا ایک اور تحفہ ،بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی

تبدیلی سرکار کا ایک اور تحفہ ،بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:تبدیلی سرکار نے عوام کو ایک اور تحفہ دے دیا اوربجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی جبکہ صارفین پر 14 ارب 50 کروڑروپے کااضافی بوجھ پڑےگا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا ۔نیپرا کاکہناہے کہ اکتوبرمیں پانی سے 25 اعشاریہ 48 فیصدبجلی پیداکی گئی،درآمدی ایل این جی سے25 اعشاریہ41 فیصدبجلی پیداہوئی جبکہ مقامی گیس سے 12 اعشاریہ17 فیصدبجلی پیداکی گئی،نیپرانے کہا کہ اکتوبرمیں ہائی سپیڈڈیزل سے بجلی پیدانہیں کی گئی۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ این ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کامعاہدہ کرنے کوتیارنہیں،ہم ہر طرح سے صارفین کو دبا رہے ہیں کہ سانس ہی نہ لے سکیں،بجلی صارفین اب سولر پینلزلگارہے ہیں،صارفین نے 960 میگاواٹ کے سولرپینل لگالیے ہیں، جو صارفین ریٹ برداشت کرسکتے ہیں وہ سسٹم سے نکل رہے ہیں،چیئرمین نیپرانے کہا کہ جب سے آیاہوں بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے، سی پی پی اے کبھی توبجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرے۔