وزیراعظم آج چکوال کا دورہ کریں گے 

وزیراعظم آج چکوال کا دورہ کریں گے 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے ۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  کہ وزیراعظؐم آج چکوال میں 500 بستر کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اور اس کے علاوہ وزیراعظم یونیورسٹی آف چکوال کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم چکوال میں پندرہ ارب روپے سے زائد کے منصوبوں کو سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہروں کی یکساں ترقی پاکستان تحریک انصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے اور ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت صوبے بھر میں مساوی بنیادوں پ رجاری ترقیاتی منصوبے ہیں ۔ 

ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید کہا کہ عوام بزدار حکومت کی محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں حاصل کررہے ہیں ۔