امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

  امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

لاہور : ٹریننگ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہونے والے بائیں ہاتھ کے اوپنر امام لحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ 

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود ٹیم مینجمنٹ نے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امام الحق کل شام ساڑھے 6 بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے ۔ ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی ۔ 

خیال رہے کہ شاداب خان بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے مطابق شاداب خان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کرایا گیا ہے ۔ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے ۔ 

شاداب خان قومی سکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں ہی موجود رہیں گے اور پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کا ری ہیب پروگرام جاری رکھے گا۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہناہے کہ انجری کے حوالے سے بہت احتیاط کرنا چاہتے ہیں ۔ شاداب خان کو 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے  اور میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔ 

واضح رہے کہ شاداب خان کیویز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ  میں بھی زخمی ہوئے تھے ۔