فرانس میں کورونا کی نئی قسم کا پہلا کیس دریافت

فرانس میں کورونا کی نئی قسم کا پہلا کیس دریافت
سورس: File photo

پیرس ، فرانس میں برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔ سائنسدانوں نے تبدیل شدہ شکل کو بی ون ون سیون کا نام دیا ہے 


فرانس حکام نے کورونا وائرس کی نئی قسم کو پھیلاؤ سے روکنے کے لئےحفاظتی  اقدامات کئے ہیں اور ہسپتال میں خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں  ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم بچوں میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے ۔ 

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کو پھیلنے سے روکنے کے لئے انگلینڈ کی 3 کاؤنٹیز،سیسکس،آکسفورڈ شائر اور کیمبرج شائر میں مزید سخت حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ جبکہ متعد د ممالک نے برطانیہ کے لئے اپنے پروازوں کا شیڈول بھی روک دیا ہے ۔