کراچی ٹیسٹ : پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ، سرفراز کی واپسی، رضوان آؤٹ 

کراچی ٹیسٹ : پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ ، سرفراز کی واپسی، رضوان آؤٹ 
سورس: File

کراچی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔ 

کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سرفراز احمد ، میر حمزہ اور امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کراچی ہمارے لیے اچھا ہے، کوشش کریں گے کہ سیریز جیتیں ۔نیا دن ،نئی سیریز ہیں جس پر توجہ مرکوز کررہے ہیں ۔ہم نے  کرکٹ سے متعلق بہت سے معاملات پر گفتگو کی  ۔قومی ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ،میر حمزہ ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے ۔اچھی  کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں