پاکستان میں بجٹ خسارہ 43 فیصد تک پہنچ گیا 

پاکستان میں بجٹ خسارہ 43 فیصد تک پہنچ گیا 
سورس: File

لاہور (اشرف مہتاب) پاکستان کا بجٹ خسارہ بڑھ گیا۔رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں بجٹ خسارہ 43فیصد  تک پہنچ گیا۔ مالی اخراجات میں کمی ہونے کی بجائے  اضافہ ہوگیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق حکومت کے مالی اخراجات میں پہلے آٹھ ماہ میں 580 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا مالی اخراجات بڑھنے سے بجٹ خسارہ 438 ارب روپے سے بڑھ کر 809 ارب روپے ہو گیا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں بجٹ خسارہ 438 ارب روپے تھا۔ 

رپورٹس کے مطابق رواںمالی سال کےپہلے آٹھ ماہ میں بجٹ خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپےہو گیا۔بجٹ خسارے کےبڑھنےمیں حکومتی اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ بتایاجاتا ہے ۔آئی ایم ایف نےبجٹ خسارہ کم کرنے کےلیے ہدایات دے رکھی ہیں۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت قسط لینے سے قبل اپنا بجٹ خسارہ کم کرے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نان ٹیکس ریونیو میں ٹارگٹ سے کم وصولی ہوئی۔ نان ٹیکس وصولیاں پہلے آٹھ ماہ میں 276 ارب روپے کی بجائے 235 ارب روپے وصول ہو سکیں۔رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں حکومتی اخراجات 2250 ارب روپے سے بڑھ کر 2830 ارب روپے تک پہنچ گئے۔ 

مصنف کے بارے میں